جنید خان کی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2021
جنیدخان اپنے والد عامرخان کے ساتھ
جنیدخان اپنے والد عامرخان کے ساتھ

 

 

ممبئی:عامرخان کے بیٹے جنیدخان کے کریئرکا فیصلہ تب ہی ہوگیاتھا جب انھوں نے فلم ’’اکیلے ہم،اکیلے تم‘‘میں عامرکے بیٹے کا کردارنبھایاتھا۔اب تازہ خبر یہ سامنے آئی ہے کہ جنید نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ واضح ہوکہ انھوں نے بیرون ملک سے فلم میکنگ کا کورس کیاہے اور پچھلے کچھ برسوں سے جہاں مختلف فلموں میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ تھیٹر بھی کر رہے ہیں۔ جنید خان کے فلموں میں آنے کے سلسلے میں گزشتہ چند سالوں سے قیاس آرائیاں چل رہی تھیں۔

تاہم دو سال قبل خبریں آئی تھیں کہ عامر خان بیٹے کو کسی بڑے پروڈکشن ہاؤس کی فلم میں میگا اسٹارز کے ساتھ اداکاری کے میدان میں اتارنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ عامر خان کے بیٹے نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ عامر خان کے بیٹی ارا خان نے 15 فروری کو انسٹاگرام پر بھائی جنید خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے بھائی نے پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔ ارا خان نے بھائی کی اداکاری کی مہارت اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگرچہ وہ پہلے بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، تاہم 15 فروری سے انہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

انہوں نے لکھا کہ بھائی نے انہیں پہلی فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں، تاہم وہ بڑے بھائی کی شوٹنگ کے موقع پر بہت خوش ہیں۔ اسی حوالے سے فلم فیئر نے اپنی رپورٹ میں گمنام ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنید خان نے 15 فروری کو جس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا، اسے یش راج فلمز کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے اور اس کی ڈائرکشن سدھارتھ پی ملہوترا کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں ہے کہ جنید خان ’مہاراجا‘ نامی فلم سے بالی وڈمیں کیریئر کا آغاز کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اس فلم کی کہانی برصغیر میں انگریز دور کے سچے واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’مہاراجا‘ فلم کی کہانی 1862 میں برٹش انڈیا میں ہونے والے سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے اور جنید خان فلم کےمرکزی اداکاروں میں شامل ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا اور اس میں جنید خان کے مد مقابل کس ہیروئن کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم امکان ہے فلم میں کسی نئی لڑکی کو متعارف کرایا جائے گا۔

خبریں یہ بھی ہیں کہ جنید خان کے مد مقابل سارہ علی خان، جھانوی کپور اور اننیا پانڈے میں سے کسی اداکارہ کو کاسٹ کیا جا سکتا ہے۔ جنید خان اور ارا خان مسٹر پرفیکشنسٹ یعنی عامر خان کی پہلی اہلیہ اداکارہ رینا دت کے بچے ہیں، جن سے عامر خان نے 1986 میں شادی کی تھی۔ عامر خان اور رینا دتا کے درمیان 2002 میں طلاق ہوگئی تھی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)