شعیب کی بیٹے کے ساتھ اکیلے سوشل میڈیا پوسٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2022

شعیب کی بیٹے کے ساتھ اکیلے سوشل میڈیا پوسٹ
شعیب کی بیٹے کے ساتھ اکیلے سوشل میڈیا پوسٹ

 

 

اسلام آباد: کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ازدواجی تعلقات میں دراڑ پڑ چکی ہے، انہوں نے علیحدگی اختیار کر لی ہے یا کھیلوں کی دنیا کے مقبول ترین جوڑے کی طلاق ہوچکی ہے اس کا اب تک کسی کو جواب نہیں ملا جب کہ ثانیہ مرزا نے خاص طور پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے اس کو معمہ بنایا ہوا ہے لیکن اب شعیب ملک نے بیٹے کے ساتھ اکیلے پوسٹ لگانا شروع کردی ہیں۔

کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں چند ہفتوں سے گرم ہیں، ان کی علیحدگی اور طلاق تک کے بارے میں شہ سرخیاں لگیں لیکن جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نہ تصدیق کی نہ تردید کی لیکن ثانیہ مزرا سوشل میڈیا پر مسلسل پوسٹ لگاتیں رہیں جس سے ان کے بیٹے کے ساتھ اکیلے رہنے کو تقویت مل رہی ہے۔

 

حال ہی میں انہوں نے بیٹے کے ساتھ ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے بیٹے ازہان کو اپنی دنیا قرار دیا، تین روز کے بعد کرکٹر شعیب ملک نے پہلی مرتبہ اس دوران بیٹے کے ساتھ اپنی ایک پوسٹ لگائی جس میں وہ بیٹے کے ساتھ لانگ ڈرائیو پر جانے کا بتا رہے ہیں۔ انہوں نے پیغام میں لکھا کہ اچھے باپ بیٹے کا ٹائم اور لنکا پریمئیر لیگ کے لیے روانگی سے قبل ایک لانگ ڈرائیو

جوڑے کے قریبی ذرائع کا دعوی ہے کہ شعیب ثانیہ کے تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے، دونوں میں علیحدگی ہو چکی ہے لیکن کچھ قانونی معاملات اور معاہدوں کی وجہ سے فوری طور پر اعلان نہیں کیا جا رہا ہے، دونوں بیٹے کے ' کو پیرنٹ ' کے طور پر رہ رہے ہیں۔