بنگلور: شکتی کپور بیٹے سدھانت پولیس کی تحویل میں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-06-2022
بنگلور: شکتی کپور بیٹے سدھانت پولیس کی تحویل میں
بنگلور: شکتی کپور بیٹے سدھانت پولیس کی تحویل میں

 

 

 آواز دی وائس/بنگلور

بالی ووڈ کے معروف اداکارشکتی کپور کے بیٹےسدھانت کپور کو بنگلورو پولیس نے اتوار کی رات شہر میں ایک پارٹی میں مبینہ طور پر منشیات کے استعمال کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

 بھیما شنکر ایس گلڈ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ایسٹ)، بنگلورو سٹی کے مطابق، ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، اتوار کی رات جب شہر کے ایم جی روڈ پر ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا تو مشتبہ منشیات استعمال کرنے والوں کے نمونے طبی جانچ کے لیے بھیجے گئے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر اس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹل پر چھاپہ مارا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے اور اداکارہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

اب تک ان کے نمونے منشیات کے لیے مثبت آئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے ہوٹل میں نشہ کیا تھا یا باہر منشیات لے کر پارٹی میں آیا تھا۔

 خیال رہے کہسنہ2020 میں، شردھا کپور ان لوگوں میں شامل تھیں جن سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سلسلے میں مبینہ طور پر منشیات رکھنے پر پوچھ گچھ کی تھی۔