شاہ رخ خان کی بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
سہانا خان
سہانا خان

 


آواز دی وائس، ممبئی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ویب سیریز کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق سہانا خان ہدایت کارہ زویا اختر کی ویب سیریز ’آرچی‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دیں گی۔

سہانا کی پہلی ویب سیریز کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ’آرچی‘ کا یہ دیسی ورژن نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

ویب سیریز میں سہانا کے کردار سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے کئی انٹرویوز میں اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیٹی سہانا فلموں میں اداکاری کرنا چاہتی ہے اور بالی ووڈ میں آنے کی خواہش مند ہیں۔

بیٹی کے برعکس شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان ہدایتکاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔