شاہ رخ خان اور اجے دیوگن ساتھ ساتھ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
شاہ رخ خان اور اجے دیوگن
شاہ رخ خان اور اجے دیوگن

 

 

ممبئی:کبھی کسی فلم میں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو آپ نے ساتھ ساتھ دیکھا ہے؟کبھی نہیں دیکھا ہوگا مگرحال ہی میں بالی وڈ کے یہ دو نامور اسٹارز ایک ساتھ ایک فریم میں آگئے، اس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل نکلا۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کبھی بالی ووڈ کی کسی فلم میں ایک فریم میں نہیں آئے ہیں۔ البتہ شاہ رخ خان کی فلم ’کال‘ کے لیے اجے دیوگن نے ولن کا کردار نبھایا، جبکہ شاہ رخ خان خود اس فلم کے ٹائٹل سانگ میں نظر آئے۔ تاہم اب حال ہی میں ایک کمپنی کی جانب سے دونوں کو ایک اشتہار میں ایک ساتھ لایا گیا اور یہ اشتہار ہندوستان میں نہیں بلکہ برطانیہ میں بنایا گیا۔

اس اشتہار کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر صارفین نے کاجول کی تصاویر کا بھی خوب استعمال کیا۔ خیال رہے کہ کاجول اجے دیوگن کی اہلیہ ہیں جبکہ فلم نگری میں ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ جوڑی کافی مقبول ہوئی تھی۔ (ان پٹ ایجنسی)