سائنسداں ہومی جہانگیر بھابھا کا کردار نبھائیں گے سیف علی خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-04-2021
 سیف علی خان
سیف علی خان

 

 

ممبئی

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان سلور اسکرین پر ہندوستان کے عظیم سائنسدانوں میں شامل ہومی جہانگیر بھابھا کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ہومی جہانگیر بھابھا کی زندگی پر ایک فلم بنائی جا رہی ہے۔

ہومی جہانگیر بھابھا ایک ایٹمی سائنسدان تھے جنھوں نے ہندوستان کے نیوکلیائی توانائی کے پروگرام کا تصور کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ہومی جہانگیر بھابھا کا کردار سیف علی خان نبھاتے نظر آسکتے ہیں۔

ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا ٹائٹل ’اسیسی نیشن آف ہومی بھا بھا ‘ دیا گیا ہے۔ ہومی جہانگیر بھابھا کا انتقال مبینہ طیارہ حادثے میں ہوا تھا لیکن اس واقعے کی حقیقت کبھی سامنے نہیں آئی۔

ایسی توقع کی جارہی ہے کہ فلم میں بھابھا کی زندگی سے متعلق بہت سارے پراسرار واقعات سامنے آسکیں گے۔ ریلائنس انٹرٹینمنٹ کی یہ فلم بہت بڑے پیمانے پر بننے والی ہے۔ اگر سب کچھ منصوبہ کے مطابق رہا تو فلم 2022 کے اوائل میں فلور پر آجائے گی۔

(ایجنسی ان پٹ)