کان فلم فیسٹیول میں سعودی عرب کی شرکت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2021
کان فلم فیسٹیول میں سعودی عرب کی شرکت
کان فلم فیسٹیول میں سعودی عرب کی شرکت

 

 

کانس

کرونا وائرس کے جلو میں فرانس کے ساحلی شہر کان میں فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے 'کان فلم فیسٹیول' کا آغاز ہوچکا ہے۔

اس مرتبہ سعودی عرب بھی بارہ روزہ فلمی میلے میں اپنا پویلین الگ لگا رہا ہے۔

سعودی پویلین میں فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے نجی اور سرکاری شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

میلے میں فلم کونسل، وزارت سرمایہ کاری، رائل کمیشن برائے العلاء، ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، ایم بی سی گروپ، اثراء، دی نیوم کمپنیی اور دیگر نمایاں نام ہیں۔

فرانس میں کرونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خوف سے 'کان فلم فیسٹیول' کے منتظمین اور حکام ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کر رہے ہیں۔

کان فلم فیسٹیول کا یہ 74 واں رنگا رنگ ایونٹ چھ سے 17 جولائی تک جاری رہے گا۔

بارہ روزہ فیسٹیول میں فلموں کی نمائش، پریس کانفرنسز اور لیٹ نائٹ پارٹیز ہورہی ہیں اور ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیررہے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)