سنجے دت کینسرسے صحتیاب،جلدلوٹیں گے کام پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-02-2021
سنجے دت
سنجے دت

 

ممبئی:اداکارسنجے دت پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں اور عقنریب کام پر لوٹینگے۔ ذرائع کے مطابق وہ کیسنر کا شکار تھے اور ایک مدت تک علاج کے بعد اب وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔ان کے ساتھ دو بار کام کرچکے فلم پروڈیوسر راہول میترا نے اپنے ایک تازہ بیان میں اداکار کی صحت سے متعلق تازہ ترین تفصیلات دیں۔

فلم پروڈیوسر راہول میترا نے سنجے دت کی صحت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں ہی اداکار کے دوبارہ سے مختلف ٹیسٹ ہوئے ہیں جن کے نتائج بہت اچھے اور سنجے دت کے حق میں آئے ہیں۔ راہول میترا نے کہا کہ ’سنجے دت کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس کے مطابق اب اُن کے جسم میں کینسر کے جراثیم موجود نہیں یعنی وہ اب کیسنر فری ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’جب مجھے معلوم ہوا تھا کہ سنجے دت میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے تو اُس وقت میں بہت اُداس ہوگیا تھا، میں نے ہمت کرکے سنجے کو فون کیا اور اُسے کینسر کو شکست دینے کا حوصلہ دیا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔ سنجے دت کا علاج دبئی میں چلاتھا اس کے بعد ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں کیا گیاتھا۔