ثناء خان نے غلافِ کعبہ پر کڑھائی کرنے کی ویڈیو شیئر کی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-12-2021
ثناء خان نے غلافِ کعبہ پر کڑھائی کرنے کی ویڈیو شیئر کی
ثناء خان نے غلافِ کعبہ پر کڑھائی کرنے کی ویڈیو شیئر کی

 

 

مکہ: سابقہ اداکارہ ثناء خان ان دنوں اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

گزشتہ روز ثناء خان نے دل موہ لینے والی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ کسوہ یعنی غلافِ کعبہ پر سونے کی تار سے کڑھائی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ثناء خان کی خوشی اس موقع پر ان کے چہرے سے عیاں تھی۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں پر مسرت لہجے میں لکھا کہ ’میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ اتنے سعادت بھرے لمحات میرے نصیب میں لکھے گا، اللہ بہت مہربان ہے‘۔

 

شادی کے بعد زندگی کا خوبصورت ترین سفر، ثنا خان کی شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی. ثناء خان نے مزید کہا کہ ’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کسوہ کو ایسے ہاتھ لگاؤں گی اور اس کی سلائی کروں گی‘۔

 

ان کی پوسٹ پر مداح بھی بے حد خوش دکھائی دیے اور ثناء اور ان کے شوہر کو آئندہ زندگی کے لیے بے حد دعائیں دیں۔ واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔