ضرورت مند کووڈمریضوں کوآکسیجن کنسٹریٹرس دیں گے سلمان خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2021
 آکسیجن کنسٹریٹرس دیں گے سلمان خان
آکسیجن کنسٹریٹرس دیں گے سلمان خان

 

 

ممبئی

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ضرورت مند کورونا مریضوں کو مفت آکسیجن کنسٹریٹرس دینے جا رہے ہیں.

کورونا وبا نے ملک بھر میں خوف و ہراس مچا رکھا ہے اس مشکل وقت میں بالی ووڈ اور ٹیلیویژن کے فنکار لوگوں کی مدد کے لئے آگے آرہے ہیں سلمان خان بھی وبائی بحران کے وقت لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔

سلمان نے 500 آکسیجن کنسٹریٹرس آرڈر کئے ہیں

 

یہ جانکاری سلمان نے ذیشان صدیقی کی شئیر کی گئی تصویر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے دی ہے۔

 

تصویر میں بہت سارے آکسیجن کنسٹریٹرس دکھائی دے رہے ہیں اور اس کے پاس دو آدمی کھڑے ہیں جو آپس میں باتیں کر رہے ہیں، 500 آکسیجن کنسٹریٹرس ممبئی پہنچ چکے ہیں۔

سلمان خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’یہ آکسیجن کنسٹریٹرس مفت میں دیئے جائیں گے لیکن انہیں استعمال کے بعد واپس ضرور کردیا جائے‘‘۔ اسی کے ساتھ ہی سلمان نے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی شیئر کیا ہے۔

(ایجنسی ان پٹ )