سلمان خان کوسانپ نے ڈس لیا،علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-12-2021
سلمان خان کوسانپ نے ڈس لیا،علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی
سلمان خان کوسانپ نے ڈس لیا،علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی

 

 

ممبئی: اداکار سلمان خان کو ہفتے کے روز سانپ نے ڈس لیا۔

اداکار کو سہ پہر 3 بجے ممبئی کے علاقے کاموٹھے میں واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہیں علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اداکار اپنے خاندان کے ساتھ کل رات پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر کرسمس منانے گئے تھے۔

علاج کے بعد اداکار اتوار کی صبح 9 بجے دوبارہ اپنے فارم ہاؤس واپس آئے۔ ان کی طبیعت اب ٹھیک ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پنویل میں جہاں سلمان کا فارم ہاؤس ہے وہ پہاڑیوں اور جنگلات سے گھرا ہوا ہے۔ اس علاقے میں اکثر سانپ نکل آتے ہیں۔