سلمان خان کھانا کھلانے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈتے تھے: عائشہ جھلکا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-10-2022
سلمان خان کھانا  کھلانے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈتے تھے: عائشہ جھلکا
سلمان خان کھانا کھلانے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈتے تھے: عائشہ جھلکا

 

 

ممبئی:بالی وُڈ اداکارہ عائشہ جُھلکا نے سپرسٹار سلمان خان کے بارے میں ایک خوش گوار انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے۔‘ ہندوستان ٹائمز کی ویب سائٹ کے مطابق عائشہ جُھلکا نے انٹرویو کے دوران بالی وُڈ لے ’دبنگ خان‘کے ساتھ 1991 میں فلم ’قربان‘ کی شوٹنگ کے دوران کی یادیں تازہ کیں۔

عائشہ جُھلکا لکھتی ہیں کہ ’سلمان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار تھا، مجھے وہ بہت پسند ہیں کیونکہ وہ عظیم آدمی ہیں، مجھے یاد ہے کہ جب ہم شوٹنگ ختم کر کے گھر جارہے تھے، تو میں نے دیکھا کہ سلمان خان بچا ہوا کھانا پیک کر رہے تھے۔‘

جو جیتا وہی سکندر سے شہرت حاصل کرنی والی عائشہ جُھلکا مزید کہتی ہیں کہ ’سلمان خان کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے، اگر رات ہوتی تھی تو وہ فقیروں کے پاس جاکر انھیں اٹھاتے اور کھانا دیتے۔‘ عائشہ جُھلکا کہتی ہیں کہ ’اگر کسی کو کھانے کی ضرورت ہوتی، تو سلمان گاڑی سے باہر نکل کر اسے کھانا دیتے، میرے خیال سے وہ ایک شاندار انسان ہیں اور بلاشبہ ایک بہترین اداکار بھی ہیں۔‘

عائشہ جُھلکا نے اپنے کیریئر میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ نہ صرف کام کیا بلکہ ’جو جیتا وہی سکندر‘ اور ’کھلاڑی‘ جیسی سپرہٹ فلمیں بھی دیں۔ ایک لمبے عرصے تک سکرین سے دور رہنے والی عائشہ جھلکا 2022 میں سٹریمنگ پلیٹ فارم ایمازون پرائم کے شو ’ہش ہش‘ میں نظر آرہی ہیں۔