سلمان خان کے ’ابا‘ بولے ۔ ’رادھے‘ ہے سپر فلاپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2021
رادھے۔۔رادھے
رادھے۔۔رادھے

 

 

ممبئی:آپ کو یقین نہ آئے مگر یہی سچ ہے کہ فلم ’رادھے‘ کے ناقدین میں سلمان خان کے مداح اورفلم انڈسٹری کے لوگ ہی نہیں بلکہ اب خود دبنگ خان کے والد سلیم خان بھی شامل ہوگئے ہیں۔

شاید اس سے بری فلم سلمان خان کےلئے اور کوئی نہ ہو۔ شائقین کی جانب سے بالکل پسند نہ کی جانے والی دبنگ خان کی فلم ’رادھے‘ کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا رہا، فلم کا کورونا وبا کے باعث متاثرہونا ہویا ریلیزہوتے ہی لیک ہوجانا، صرف یہ ہی نہیں فلم کے ریلیزہونے کے بعد مداحوں اورانڈسٹری کے لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا جب کہ کچھ مداحوں نے توسلمان خان سمیت فلم کی کہانی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اوریہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

ناقدین میں ان کے مداح اورفلم انڈسٹری کے لوگ ہی نہیں بلکہ اب خود سلمان خان کے والد سلیم خان بھی شامل ہوگئے ہیں۔ ایک انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی فلمیں ’دبنگ 3‘ اور’بجرنگی بھائی جان‘ بالکل منفرد تھیں اس کے مقابلے میں فلم رادھے اچھی فلم نہیں۔ سلیم خان نے کہا کہ فلموں کی کہانی سے متعلق سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے لکھنے والے اب پڑھتے نہیں، فلم انڈسٹری کے لیے اچھے لکھاری نہیں رہے۔

سلیم خان نے فلم ’زنجیر‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ فلم نے ہندی سینیما کی تقدیرپلٹ دی تھی۔ اس فلم کی مدد سے فلم انڈسٹری مستحکم ہوگئی تھی لیکن اب ایسا نہیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم کے تجزیہ نگاروں نے بھی فلم کو مایوس کن قراردیا جب کہ آئی ایم ڈی بی پر بھی فلم کوریٹنگ 10 میں صرف 1.9 ملی ہے