سلمان خان کے اہل خاندان بھی کورونا کا شکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2021
ماسک لگا کر رکھیں
ماسک لگا کر رکھیں

 

 

 آواز دی وائس ۔ ممبئی

بالی ووڈ کورونا کی لہر سے پریشان ہے،حال ہی میں سلمان خان نے انکشاف کیا کہ ان کی منہ بولی بہنیں ارپیتا خان شرما اور الویرا اگنی ہوتری کورونا میں مبتلا ہوچکی ہیں تاہم ان کی بہنوں میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں۔ببالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، اب تک ہم سنتے آئے تھے کہ فلاں کو کورونا ہوگیا ہے لیکن اب ہمارے اہل خانہ بھی اس سے متاثر ہوگئے ہیں، آخری بار کورونا نے ہمارے گھر کے ڈرائیورز کو متاثر کیا تھا مگر اب اس نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی بہن ارپیتا خان بھی اپنے ایک بیان میں انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ اپریل میں کورونا کا شکار ہوکر صحتیاب ہوچکی ہیں۔