سلمان خان:عید پر میرے گھر کے سامنے بھیڑ نہ لگائیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-05-2021
رادھے پر ایک احسا ن کرنا
رادھے پر ایک احسا ن کرنا

 

 

آواز دی وائس ۔ ممبئی

سلمان خان ایک جنون کا نام ہے،ان کے چاہنے والوں کی تعداد کا اندازہ لگانا بھی ممکن نہیں ہوگا ۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے مداحوں کے لئے عید کا تہوار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہر سال دبنگ خان نہ صرف فلم ریلیز کرتے ہیں بلکہ گھر کی بالکونی سے باہر جمع مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دیتے ہیں تاہم اس بار سلمان خان نے مداحوں سے گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی درخواست کی ہے۔

ایک سوال پر کہ عید کیسی ہوگی سلمان خان نے کہا کہ اس بار عید نہایت مختلف ہوگی، سب لوگ اپنے اپنے کمروں میں ہوں گے، میں نیچے رہتاہوں اور امی ابا اوپر رہتے ہیں جب کہ مداحوں سے درخواست ہے کہ اس عید پر صرف میرے ہی نہیں بلکہ کسی بھی اداکار کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔

یاد رہے کہ سینما کی بحالی کے لئے سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’رادھے، دی موسٹ وائنٹڈ بھائی‘ کو عید پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تاہم کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد سلو میاں نے فلم کو سینما گھروں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی ریلیز کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

صحافیوں سے آن لائن بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا اس وقت پوری دنیا شدید مشکل دور سے گزر رہی ہے ایسے میں ’رادھے‘ کو ریلیز کرنے کا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں خوشی لانا ہے تاکہ وہ اس فلم سے کچھ دیر کے لئے ہی اپنے غم بھول کر اس سے لطف اندوز ہیں، ورنہ اس وقت تمام بڑے اداکاروں کی فلمیں رکی ہوئی ہیں اور وہ اچھے وقت کا انتظار کررہے ہیں۔ دبنگ اداکار نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا بھی اندازہ ہے کہ باکس آفس پر اس فلم کی کمائی صفر ہوگی اور یہ میری کمائی کے حساب سے ناکام ترین فلم ہوگی کیوں کہ یہ محدود سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جب کہ بیرون ممالک بھی بہت کم سینما گھروں میں بڑے پردے پر لگے گی۔