دلیپ کماراورراج کپور کے مکانوں کی خریداری ۔2کروڑ 30لاکھ روپئے ریلیز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-05-2021
تاریخی مکانات
تاریخی مکانات

 

 

 

 پشاور : پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا آبائی مکان اور راج کپور فیملی کی حویلی خریدنے کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم ڈپٹی کمشنر پشاور کو فراہم کر دی ہے۔ لیجنڈ اداکاروں کے آبائی گھروں کی خریداری کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ57 ہزار روپے کی رقم محکمہ اثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کے مالکان کو حتمی نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر میوزیم اینڈ آرکیالوجی عبدالصمد کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کا قبضہ عید کے بعد لے لیا جائے گا جبکہ قبضہ لینے کے بعد ان کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب بالی وڈ کے عظیم فنکار دلیپ کمار کے بھتیجے فواد اسحاق کا دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ دلیپ کمار کا پشاور سے لگاؤکبھی بھی کم نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ سوا 6 مرلے پر مشتمل کپور حویلی ڈھکی منور شاہ میں واقع ہے جو پرتھوی راج کپور کے والد دیوان کپور نے تعمیر کروائی تھی جبکہ فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار محلہ خداداد کے گھر میں پیدا ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ حکومت نے پچھلے ہفتے ہی 2 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم ڈپٹی کمشنر پشاور کو فراہم کر نے کا اعلان کیا تھا جس پر عمل کردیا گیا ہے۔

لیجنڈ اداکاروں کے آبائی گھروں کی خریداری کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار روپے کی رقم محکمہ اثار قدیمہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور کو جاری کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کے مالکان کو حتمی نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر میوزیم اینڈ آرکیالوجی عبدالصمد کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کا قبضہ عید کے بعد لے لیا جائے گا جبکہ قبضہ لینے کے بعد ان کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب بالی وڈ کے عظیم فنکار دلیپ کمار کے بھتیجے فواد اسحاق کا دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو محفوظ بنانے کے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ دلیپ کمار کا پشاور سے لگاؤکبھی بھی کم نہیں ہوا۔خیال رہے کہ سوا 6 مرلے پر مشتمل کپور حویلی ڈھکی منور شاہ میں واقع ہے جو پرتھوی راج کپور کے والد دیوان کپور نے تعمیر کروائی تھی جبکہ بھارتی فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار محلہ خداداد کے گھر میں پیدا ہوئے تھے۔