رنویرسنگھ ،ایک ٹی وی شو کے لئے کرینگے کام

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
رنویرسنگھ
رنویرسنگھ

 

 

ممبئی

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ٹی وی پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے والے رنویر سنگھ کلرس چینل سے اپنے ٹی وی کیریئر شروع کرنے والے ہیں۔

کلرس ایک نیا کوئز شو لے کر آرہا ہے جس کا نام ’دا بگ پکچر‘ ہے۔

کلرس چینل کے علاوہ رنویر سنگھ کا یہ شو ووٹ اور جیو جیسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی جلوہ گر ہوگا۔

رنویر سنگھ نے کہا ’’ایک بطور اداکار میرے سفر میں تجربہ کار اور دریافت کرنے کی خواہش مسلسل رہی ہے۔

ہندوستانی سنیما نے مجھے بلا شبہ سب کچھ دیا ہے۔ یہ میرے لئے بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم رہا ہے اور مجھے ہندوستانی عوام سے بہت پیار ملا ہے۔

اب میں کلرس کے ’دا بگ پکچر‘ کے ساتھ اپنے ٹیلی ویژن ڈیبیو کے ذریعے ایک بہت ہی انوکھے اور پرجوش انداز میں منسلک ہونا چاہتا ہوں‘‘۔ (ایجنسی ان پٹ )