یہ کن لوگوں کےبیچ پھنس گئے رنویرسنگھ ؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 17-03-2022
یہ کن لوگوں کےبیچ پھنس گئے رنویرسنگھ ؟
یہ کن لوگوں کےبیچ پھنس گئے رنویرسنگھ ؟

 

 

ممبئی: اداکارہ دپیکا پڈوکون سے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ اداکاری اور ماڈلنگ کے آغاز سے قبل ملکی سطح پر کامیاب بیڈ منٹن کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں۔

ہر فن مولا اداکارہ دپیکا پڈوکون کے شوہر، اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے سسرال کو خود کے لیے ایک چیلنج اور سسرال کے ساتھ گزرنے والے سخت اور خوشگوار وقت سے متعلق بات کی ہے۔

رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون ایک بہت اعلیٰ بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں، اُن کی سالی گالف کی جبکہ اُن کے سُسر بیڈ منٹن کے نامور کھلاڑی رہ چکے ہیں۔

رنویر سنگھ کا بتانا ہے کہ 66 کی عمر میں بھی اُن کے سُسر پرکاش پڈوکون بہترین بیڈ منٹن کھیلتے ہیں، وہ اپنے سسر سے تو کیا آج تک دپیکا پڈوکون سے کھیلنے والے سب ہی بیڈ منٹن کے میچز ہارے ہیں ۔

اُن کا کہنا ہے کہ ’وہ جب اپنے سسرال میں ہوتے ہیں، اس دوران کوئی نہ کوئی کسی نہ کسی کھیل میں مصروف ہوتاہے یا کوئی کھیل ٹی وی پر دیکھ رہا ہوتا ہے، وہ سسرال میں جانا اور گھلنا ملنا پسند کرتے ہیں کیوں کہ اُنہیں بھی کھیلوں میں کافی دلچسپی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے وہ اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون سے 0 صفر سے ہار جایا کرتے تھے مگر اب 15 یا 16 گول تک پہنچ جاتے ہیں مگر پھر بھی ہار جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون مشہور بیڈ منٹن پلیئر پرکاش پڈوکون کی بیٹی ہیں جبکہ دپیکا پڈوکون کی بہن انیشا پڈوکون گالف کی کھلاڑی ہیں۔ (ایجنسی)