ممبئی:رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرا‘ کا پہلا پوسٹر جاری ہوگیا ہے۔ یہ فلم 22 جولائی2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
پیر کو ایک ٹویٹ میں ’یش راج فلمز‘ کا کہنا تھا کہ یہ فلم ہندی، تیلگو اور تامل زبانوں میں بنائی جا رہی ہے۔
اس فلم کے بارے میں مزید تفصیلات موجود نہیں۔ تاہم ان کے کردار میں میں یہ بات تو واضح ہے کہ وہ ایک قبیلے کے محافظ اور جنگجو کا کردار ادا کریں گے۔
پوسٹر میں رنبیر کپور کے بڑھے ہوئے بال، داڑھی اور ہاتھ میں پکڑا ہوا کلہاڑا اس بات کی طرف اشارہ کررہا ہے کہ یہ ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی۔
کرن ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں سنجے دت اور وانی کپور بھی شامل ہیں۔
Introducing Shamshera – the fierce warrior & the saviour of his tribe. Experience it in @IMAX in Hindi, Tamil & Telugu. Celebrate #Shamshera with #YRF50 only at a theatre near you on 22nd July. pic.twitter.com/QUzDQVckPv
— Yash Raj Films (@yrf) June 20, 2022
رنبر کپور کی فلم کے پوسٹر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے لکھا ’یہ ہاٹ مارننگ ہے، میرا مطلب گڈ مارننگ‘۔
یہ فلم 2020 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث پراجیکٹ معطل کردیا گیا تھا۔
سنجے دت اس فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے اور کہا جارہا ہے کہ ان کا یہ کردار بالی وڈ کے بڑے بڑے منفی کرداروں پر بھی بھاری ہوگا۔