طلاق کی خبروں کے بعد پریانکا کا نِک کیلئے پیغام؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
طلاق کی خبروں کے بعد پریانکا کا نِک کیلئے پیغام؟
طلاق کی خبروں کے بعد پریانکا کا نِک کیلئے پیغام؟

 


آواز دی وائس، اینٹرٹینمنٹ ڈیسک 

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے والی  بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی طلاق کی خبروں کے بعد شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے وضاحت فراہم کیے بغیر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

ان خبروں کے بعد نِک جونس نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں جِم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نِک جونس کی اس ویڈیو پر جہاں اُن کے مداحوں نے تبصرے کیے تو وہیں اُن کی اہلیہ پریانکا چوپڑا خاموش نہ رہیں۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nick Jonas (@nickjonas)

پریانکا چوپڑا نے شوہر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں تمہاری بانہوں میں ہی مرگئی‘ اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے دل والے ایموجیز بھی بنائے۔

 

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بیٹی کی طلاق کی خبروں پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ سب بکواس ہے، افواہیں مت پھیلائیں۔‘

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا نے نک سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ ہالی ووڈ شوز اور فلموں میں اداکاری کے لیے امریکا گئیں تھیں۔