سمراٹ پرتھوی راج ، یوپی میں ٹیکس فری،کویت،عمان میں پابندی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
سمراٹ پرتھوی راج ، یوپی میں ٹیکس فری،کویت،عمان میں پابندی
سمراٹ پرتھوی راج ، یوپی میں ٹیکس فری،کویت،عمان میں پابندی

 

 

لکھنو: یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے پورے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ جمعرات کو فلم سمراٹ پرتھوی راج دیکھی۔ اس فلم کی ایک خصوصی اسکریننگ لکھنؤ کے لوک بھون میں ہوئی، جہاں پوری کابینہ نے فلم دیکھی۔ فلم دیکھنے کے بعد سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اس ریاست میں ٹیکس فری بنانے کا اعلان کیا۔

پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر بنائی گئی اس فلم کو لوک بھون آڈیٹوریم میں سی ایم یوگی سمیت تمام وزراء نے دیکھ رہے ہیں۔ اس فلم میں اداکار اکشے کمار اور اداکارہ مانوشی چھلر نے کام کیا ہے۔ جبکہ فلم کو ہدایت کار چندر پرکاش دویدی کی ہدایت کاری میں بنایا گیا ہے۔

 یہ فلم 3 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم یوپی میں ٹیکس فری ہوگی۔

اس سے پہلے اکھلیش یادو نے فلم دیکھنے پر سی ایم یوگی سمیت پوری کابینہ پر طنز کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے لکھا، "تاریخی فلم دیکھنے کے بعد کابینہ سے درخواست ہے کہ وہ یوپی کی موجودہ حالت کو بھی دیکھیں۔ تاریخ کے آٹے سے موجودہ دورکی روٹی نہیں بن سکتی۔"

 اس کے ساتھ ہی اکھلیش یادو نے ایک ٹویٹ میں ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ سی ایم یوگی کے ساتھ پوری کابینہ فلم پرتھوی راج  دیکھیگی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ریلیز سے پہلے ہی 'سمراٹ پرتھوی راج' کو جھٹکا لگا ہے۔ اکشے کمار کےمرکزی کردار والی تاریخی فلم 'سمراٹ پرتھوی راج' پر کویت اور عمان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فلم میں سمراٹ پرتھوی راج چوہان کی کہانی دکھائی جائے گی، جو ہندوستان کو شہاب الدین محمد غوری سے بچانے کے لیے بہادری سے لڑے تھے۔