شہزادہ کا باکس آفس کلیکشن: چھٹی کے دن بھی کمال نہیں دکھا سکا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2023
شہزادہ کا باکس آفس کلیکشن:  چھٹی کے دن بھی کمال نہیں دکھا سکا
شہزادہ کا باکس آفس کلیکشن: چھٹی کے دن بھی کمال نہیں دکھا سکا

 

 

ممبئی: کارتک آرین کی فلم 'شہزادہ' نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی۔ 17 فروری کو ریلیز ہونے والی یہ فلم شائقین کو سینما گھروں تک کھینچنے میں ناکام رہی ہے۔ شائقین کافی عرصے سے اس فلم کا انتظار کر رہے تھے لیکن ٹکٹ کھڑکی پر فلم کو ہلکا سا ردعمل ملا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ فلم نے باکس آفس پر اب تک کتنی کمائی کی ہے۔

اس فلم کو روہت دھون نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس سے قبل وہ دیسی بوائز اور ڈشوم جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔ شہزادہ کے ساتھ طویل عرصے کے بعد منظر عام پر آنے والے روہت بڑے پیمانے پر انٹرٹینر بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ فلم نے پہلے دن 6 کروڑ کا بزنس کیا۔ فلم کے اگلے روز اچھی کارکردگی کی توقع تھی، لیکن ہفتہ کو بھی فلم کی مایوس کن کارکردگی جاری رہی۔ شہزادہ نے دوسرے دن 6.65 کروڑ جمع کیے تھے

اس کے ساتھ ہی اب فلم کا تیسرے دن کا کلیکشن بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق فلم نے اتوار کو 7.30 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ اتوار کی چھٹی کا فائدہ فلم کو بالکل نہیں مل سکا۔ ان اعداد و شمار کے ساتھ، فلم کا کل مجموعہ اب 19.95 کروڑ ہے. بتا دیں کہ شہزاد کارتک کی پچھلی فلم بھول بھولیا 2 سے بہت پیچھے ہے۔ ان کی پچھلی فلم نے باکس آفس پر 55.96 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

شہزادہ میں کارتک کے علاوہ کریتی سینن اور پریش راول نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ تیلگو میں بنی 'الا ویکنتھا پورمولو' کا ریمیک ہے۔ اللو ارجن اس سپرہٹ فلم میں نظر آئے تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ شہزادہ کے تین دن کے اتنے کم کلیکشن کے بعد اب فلم کے فلاپ ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔