پریتی زنٹا جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-11-2021
پریتی زنٹا : جڑواں بچوں کی پیدائش
پریتی زنٹا : جڑواں بچوں کی پیدائش

 

ا

آواز دی وائس، انٹرٹینمنٹ ڈیسک

 بالی ووڈ کی معروف اداکارپریتی زنٹا کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا ہے۔ پریتی زنٹا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کے ساتھ ایک خوشگوار اور حیران کُن خبر شیئر کی گئی ہے۔ '

پریتی زنٹا نے اپنے شوہر جین گڈ اینف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کو بتایا ہے کہ وہ دونوں جڑواں بچوں کے والدین بن گئے ہیں۔پریتی زنٹا کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے کہ ’وہ اور اُن کے شوہر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں، اُن کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کے نام انہوں نے ’جے زنٹا گُڈ اینف ‘ اور ’ جیا زنٹا گُڈ اینف‘ رکھا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اور اُن کے شوہر اپنی زندگی میں اِن بچوں کے آنے پر بے حد خوش اور پر جوش ہیں، وہ اس موقع پر اپنے ڈاکٹرز، نرسز اور سروگیٹ ( بچوں کو جنم دینے والی ماں ) کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے سفر میں اُن کا ساتھ دیا۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Preity G Zinta (@realpz)