شلپا اور راج کندرا میں علاحدگی کا امکان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-08-2021
شلپا اور راج کندرا میں علاحدگی کا امکان
شلپا اور راج کندرا میں علاحدگی کا امکان

 


ممبئی

 بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے بارے میں میڈیا میں ایک نئی خبر سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شلپا اپنے بچوں کے ساتھ شوہر راج کندرا سے الگ رہنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

در حقیقت  شلپا کے شوہر راج کندرا کو کرائم برانچ نے 19 جولائی 2021 کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں ایپ پر ریلیز کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

گرفتاری کے بعد سے وہ عدالتی حراست میں ہیں اور مسلسل اس کی ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

اس کیس نے راج کی بیوی شلپا شیٹی کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی دونوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

شلپا راج کندرا کے پیسے کو ہاتھ نہیں لگانا چاہتی۔

اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو شلپا کے ایک دوست نے کہا کہ راج کندرا کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

ساتھ ہی اس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جب سے راج کا راز منظر عام پر آیا ہے شلپا صدمے میں ہیں۔

شلپا کی دوست نے کہا کہ شلپا راج کندرا کے پیسوں کو چھونا بھی نہیں چاہتی۔ شلپا کام کر رہی ہے اور وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے کافی ہے۔

اس کی دوست نے یہ بھی کہا کہ شلپا نے انڈسٹری میں سب کو بتایا ہے کہ وہ 'ہنگامہ 2' اور 'نیکما' کے بعد فلمیں کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انوراگ باسو اور پریادرشن پہلے ہی انہیں اپنی فلموں میں کردار کی پیشکش کر چکے ہیں۔

شلپا حوصلہ افزا پوسٹ شیئر کر رہی ہیں۔

شلپا شیٹھی ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت سرگرم ہیں۔

اداکارہ تنازعات کے درمیان مسلسل حوصلہ افزا پوسٹ شیئر کر رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے 'سپر ڈانسر چیپٹر 4' سے اپنی شکل کی ایک گلیمرس تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے انڈو ویسٹرن اسٹائل کی ڈیزائنر ساڑی پہنی۔