راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 فحش فلمیں برآمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2021
تحقیقات جاری ہے
تحقیقات جاری ہے

 

 

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 فحش فلمیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ میں راج کندرا کے کیس کی سماعت ہوئی جس دوران کرائم برانچ کی جانب سےعدالت کو بتایا گیا کہ راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 فحش فلمیں برآمد کی گئی ہیں جب کہ ان کا کلاؤڈ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

  راج کندرا 27 جولائی تک پولیس کے حوالے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے کہا کہ راج کندرا ایپلی کیشن ہاٹ شاٹس کو ممبئی کے ایک آفس سے چلارہے تھے۔

کرائم برانچ حکام نے مزید بتایا کہ لیپ ٹاپ سے برآمد پریزنٹیشن میں فنانشل پراجیکٹس کے علاوہ مارکیٹنگ کی حکمت عملی کی تفصیلات موجود ہیں جب کہ لیپ ٹاپ سے مبینہ طور پر جنسی مواد کے اسکرپٹ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ دنوں فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ممبئی کی عدالت نے فحش فلموں کے کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔