پٹھان آ رہا ہے اور پٹاخے بھی ساتھ لا رہا ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-01-2023
 پٹھان آ رہا ہے اور پٹاخے بھی ساتھ لا رہا ہے
پٹھان آ رہا ہے اور پٹاخے بھی ساتھ لا رہا ہے

 

 

ممبئی:بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ’پٹھان‘ کا ٹریلر یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منگل کو ریلیز کیا گیا ہے جسے اب تک 36 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

تھرل اور ایکشن سے بھرپور ٹریلر میں شاہ رخ خان جاسوس کا کردار نبھاتے نظر آ رہے ہیں، ان کے ساتھ دپیکا پاڈوکون بھی ایجنٹ کے رُوپ میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ جان ابراہام وِلن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر کے مطابق ایک دہشت گرد تنظیم انڈیا پر حملہ کرنے کا منصوبہ بناتی ہے جسے سکیورٹی ایجنسیاں روکنے کی کوشش کرتی ہیں اور پھر پٹھان نامی ایجنٹ کی مدد لی جاتی ہے۔ ٹریلر میں شاہ رخ خان اور جان ابراہام کے درمیان ایکشن سے بھرپور سین شامل کیے گئے ہیں جس سے نتیجہ یہ اخذ ہوتا ہے کہ یہ اچھائی اور برائی کی ہی کہانی ہے۔

’پٹھان‘ رواں سال بالی وڈ کی ریلیز ہونے والی بڑی فلموں میں شامل ہے جس کے ہدایت کاری سدھارتھ آنند ہے اور یہ فلم یش راج بینر کی پروڈکشن ہے۔ شاہ رخ خان 25 جنوری کو اس فلم کے ذریعے چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔ اس فلم کے بعد جون میں شاہ رخ خان کی جنوبی انڈیا کے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ  فلم ’وان‘ ریلیز ہو گی جبکہ دسمبر میں معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ کنگ خان کی فلم ’ڈنکی‘ آئے گی۔