پاکستانی سیریل 'زندگی گلزار ہے' زی ٹی وی پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
پاکستانی سیریل
پاکستانی سیریل

 

 

  ٹی وی چینل زی ٹی وی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق 'زندگی گلزار ہے' 5 جون سے نشرکیا جائےگا، زی ٹی وی کے مطابق ناظرین کی فرمائش پر یہ ڈرامہ سیریل نشرکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 'زندگی گلزار ہے' 2012 میں پاکستانی نجی ٹی وی چینل پر نشر ہوا تھا جس میں فواد خان اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور یہ ڈرامہ سیریل کافی کامیاب رہی تھی۔ اداکارہ صنم سعید نے ڈرامے میں کشف کا مرکزی کردار نبھایا تھا جب کہ ان کے ساتھ اداکار فواد خان زارون کے مرکزی کردار میں سامنے آئے تھے، ناظرین نے دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا تھا