کلبھوشن یادیو پرپاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘ بن کر تیار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-03-2022
کلبھوشن یادیو پرپاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘ بن کر تیار
کلبھوشن یادیو پرپاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘ بن کر تیار

 

 

لاہور:پاکستان میں قید کلبھوشن یادیوپر پاکستانی فلم بن کر تیار ہے۔مانا جاتا ہے کہ فلم کے بہانے ہندوستان مخالف فکر کو ہوادینے کی کوشش کی گئی ہے۔

کلبھوشن یادیو پر مبنی نئی پاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم ’ڈھائی چال‘کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔ عائشہ عمر نے یہ ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بالی ووڈ نہیں ہے جہاں تم انڈین ہر جنگ جیت جاتے ہو‘۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ ’یہ فلم ہمارے پیارے اداکار رشید ناز کے لیے ایک خراجِ عقیدت ہے‘۔ فلم اداکارشمعون عباسی نے کلبھوشن یادیوکا کردار ادا کیا ہےجبکہ اداکارہ عائشہ عمر ایک صحافی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

صحافی کا کردار عائشہ عمر ادا کر رہی ہیں جب کہ شمعون عباسی فلم میں کلبھوشن یادیو کے مخالف کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم ’ڈھائی چال‘ کے ہدایتکار تیمور شیرازی اور پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف ہیں۔ جبکہ فلم کا اسکرپٹ فرحین چوہدری نے لکھا ہے، یہ فلم رواں سال 17 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح ہوکہ ہندوستان کے رہنے والے کلبھوشن ،پاکستان کی قید میں ہیں۔ ان پرجاسوسی کا الزام ہے۔ ان کا معاملہ عالمی عدالت تک بھی پہنچاتھا۔