کرن جوہرکاغصہ،کارتک آرین ’دوستانہ 2‘ سے باہر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-04-2021
کرن جوہر،کارتک آرین
کرن جوہر،کارتک آرین

 

 

ممبئی

بالی وڈ فلم ساز کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن نے اداکار کارتک آرین کو غیر پیشہ ورانہ رویےکے سبب فلم دوستانہ 2 سے باہر نکال دیا۔ فلم دوستانہ 2 میں کارتک آریان کے مد مقابل اداکارہ جھانوی کپورکو بھی کاسٹ کیا گیا تھا،

فلم کی تیاریوں کا آغاز 2019 میں ہوا تھا تاہم کورونا کے باعث فلم کی شوٹنگ تاخیر کا باعث بنی۔ ذرائع کےمطابق دھرما پروڈکشن نے کارتک آرین کے ساتھ کام کرنے سے انکارکرتے ہوئے فلم میں کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ اداکار مستقبل میں بھی پروڈکشن کے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ کارتک آرین نے 2019 میں فلم دوستانہ 2 کے اسکرپٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا

تاہم تقریباً 20 دن فلم کی شوٹنگ پر کام کرنے کے بعدکارتک نے اسکرپٹ سے اتفاق کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب میڈیا کا کہنا ہے کہ کرن جوہر کی جانب سے کارتک آرین کو انسٹاگرام پر بھی ان فولو کردیا گیا ہے تاہم کارتک اب تک کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر فولو کیے ہوئے ہیں۔