عامر خان کی تیسری شادی کی خبریں پھر گردش میں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-12-2021
عامر خان کی تیسری شادی کی خبریں پھر گردش میں
عامر خان کی تیسری شادی کی خبریں پھر گردش میں

 

 

ممبئی: اداکار، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ اُن کی تیسری شادی ہونے والی ہے۔

رواں سال کے آغاز میں اپنی دوسری اہلیہ، کرن راؤ سے راستے جدا کرنے والے اداکار عامر خان سے متعلق میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ وہ جَلد ہی تیسری شادی کی خبر سُنانے والے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عامرخان جس سے تیسری شادی کے خواہشمند ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ فلم ’دنگل‘ میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ فاطمہ شیخ ہیں۔

ذرائع کے مطابق جب سے اِن فنکاروں نے اپنی دوسری فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ سائن کی تھی تب سے یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ریلیز ہونے کے بعد شادی کا اعلان کریں گے ورنہ اُن کی آنے والی فلم متاثر ہو سکتی ہے۔

عامر خان پہلے سے دو شادیاں کر چکے ہیں، عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتہ سے دو بچے جنید اور آئیرا جبکہ دوسری بیوی کرن راؤ سے 9 سالہ بیٹا آزاد خان ہے۔ واضح رہے کہ تا حال عامر خان اور فاطمہ ثناء شیخ کی جانب سے اِن افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ (ایجنسی )