اونوماٹومینیا نامی مرض کا شکار ہیں نصیرالدین شاہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-03-2022
اونوماٹومینیا نامی مرض کا شکار ہیں نصیرالدین شاہ
اونوماٹومینیا نامی مرض کا شکار ہیں نصیرالدین شاہ

 


ممبئی: بالی وڈ کے سینیئر اداکار نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اونوماٹومینیا نامی مرض کا شکار ہیں۔ نصیرالدین شاہ نے بتایا ہے کہ وہ مرض اونوماٹومینیا میں مبتلا ہیں جس میں انسان ایک لفظ یا جملہ بار بار دہراتا ہے۔ یوٹیوب پر نشرہونے والے ایک پروگرام میں اپنی بیماری کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں مذاق نہیں کررہا، آپ اس بیماری کے بارے میں لغت میں پڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اونوماٹومینیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ بغیر کسی وجہ کے ایک لفظ یا جملے کو دہراتے رہتے ہیں، سوائے اس کے کہ آپ اسے سننا پسند کریں۔ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ میں یہ ہر وقت کرتا رہتا ہوں لہٰذا میں کبھی آرام سے سو بھی نہیں پاتا۔ انہوں نے کہا کہ اونوماٹومینیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ بغیر کسی وجہ کے ایک لفظ یا جملے کو دہراتے رہتے ہیں، سوائے اس کے کہ آپ اسے سننا پسند کریں۔ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ میں یہ ہر وقت کرتا رہتا ہوں لہٰذا میں کبھی آرام سے سو بھی نہیں پاتا۔

ماہرین اس مرض کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق  کوئی بیماری یا خرابی نہیں ہے۔ یہ صرف ایک اصطلاح ہے جسے لوگ ان الفاظ یا فقروں کے لیے استعمال کرتے ہیں جنہیں وہ واقعی دہرانا پسند کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پریشان کن ہو سکتا ہے جب یہ آپ کی روزمرہ کی زندگی میں خلل ڈالنے لگے۔