ہندوستانی ٹی وی کی مسلم اداکارائیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-01-2021
مسلم اداکارائیں
مسلم اداکارائیں

 

آج ہندوستانی ٹی وی ڈراموں میں مسلم اداکاراؤں کی کمی نہیں ہے۔ مختلف انداز میں اکثر ڈراموں میں وہ اپنا کام بخوبی نبھا رہی ہے۔کبھی ساری اور سیندور کے ساتھ مسحور کن بلکل ہندوستانی ڈراموں کی بہو اور کبھی کالے چھوٹے کپڑوں میں منفی کردار ادا کرتی ہوئی نظر آتی ہیں حنا خان،سنجیدہ شیخ،شمع سکندر،جنت زبیر جیسی بہُت سی اداکاراؤں کی اک لمبی فہرست ہے جو آج سے نہیں بلکہ 80 کے دشک سے اپنی موجودگی ہندوستانی ڈراموں میں درج کرا رہی ہیں۔ آئیے ایک نظر ان میں سے کچھ خاص اداکاراؤں پر ڈالتے ہیں۔
شگفتہ علی
 
وہ ہندوستانی ٹی وی میں کام کرنے والی سب سے پرانی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ شاہد بجنوری کی صاحبزادی ہیں۔(شاہد بجنوری ایک معروف نام ہے جو محمد رفیع کے ساتھ اسٹیج شو کیا کرتے تھے) وہ 1967 میں ممبئی میں پیدا ہوئیں اور 1988 میں اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا اور پچھلی تین دہائیوں میں بہت سے مشہور ڈراموں میں کام کیا جیسے درد،اگر ایسا ہو تو، قانون،جنون،سانس،دشائیں،اور سنجیونی، جیسے ڈراموں میں کام کیا ہے۔

رخشندہ خان
اک بھوری آنکھوں والی خوبصورت اداکارہ جو لوگوں کے دلوں کے دھڑکن روک دے۔ ایک ترکش منگولین خاندان سے تعلق رکھتی۔ہیں انہوں نے ممبی کالج سے انگریزی ادب میں آنرس کیا اور اپنی اداکاری کا آغاز 2000 میں ایک سنسنی خیز ڈرامے سے کیا۔ اسکے بعد کئی مشہور ڈراموں میں جیسے جسی جیسی کوئی نہیں،کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی،اور قسم سے،ان کو سب سے زیادہ شہرت و محبت ایواڈ جیتنے والا شو دیووں کے دیو مہا دیو  میں منداکنی کے کردار کی وجہ سے ملی۔
 
آمنہ شریف
ٹی وی دنیا کی پہلی اداکاراؤں میں سے ہیں۔ ایک جس نے ٹی وی سے بالی ووڈ سینما تک کا سفر آسانی سے طے کیا۔آمنہ شریف کو 2009 میں آئی فلم آلو چاٹ کی  اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔،وہ انیس سو بیاسی میں ممبئی میں پیدا ہوئیں ان کے والد ہندوستانی اور والدہ فارسی بحرینی تھی ان کو سب سے زیادہ یاد کشش کے کردار کیلے کیا جاتا ہے، جو انہوں نے ”کہیں تو ہوگا“ میں ادا کیا تھا اور مسکان مشرا کردار کیلے بھی جو ہونگے جدا نہ ہم  میں نبھایا تھا۔

انشا سیّد
آپ کو یاد ہے وہ خوبصورت لڑکی جو اے سی پی پردیومن اور دیا کے ساتھ ساتھ سونی ٹی وی کے ہٹ شو سی آئی ڈی میں میں نظر آتی تھی۔ ہاں ان کا نام ہی انشاء سید تھا  جو سب انسپکٹر پروی کا کردار ادا کرتی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کئی سارے ٹی وی ڈرامے جیسے لگی تجھ سے لگن من اور رنگ بدلتی میں بھی کام کیا ہے۔ان کو ان کی خوبصورتی اور ادائیگی کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔
گوہر خان
ان کے بارے میں کون نہیں جانتا ہے،بگ باس 7  شو  جو 2013 میں آیا تھا اس کی فاتح تھیں۔  یش راج  بینر تلے بنی فلم راکٹ سنگھ سلس مین آف دی ایئر ایئر (2009) میں رنبیر کپور کے  ساتھ بالی ووڈ  میں اپنی اداکاری کا  آغاز کیا۔ اس کے بعد عشق زادے بدری ناتھ کی دلہنیا یا جیسی کمیاب فلمیں  کی  ابھی گوھرخان  ایک کامیاب ماڈل، اینکر، اور بالی ووڈ اداکارہ ہیں  ان کومسلم عورت ہو کر بالی ووڈ میں کام کرنے کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑا جب اک نیم پاگل شخص نے ایک ریالیٹی سنگیت شو رو اسٹار (2014) میں تھپڑ مار دیا تھا۔