ممبئی: امیتابھ بچن کا اسپتال کو کروڑوں روپے کے طبی آلات کا عطیہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
امیتابھ بچن کا عطیہ
امیتابھ بچن کا عطیہ

 

 

 بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اداکاری کے علاوہ سماجی خدمت کے لیے بھی مشہور ہیں۔ اداکار نے ممبئی کے ایک نجی اسپتال کو جدید طبی آلات عطیہ کیے ہیں جن کی لاگت 2 کروڑ روپے کے لک بھگ ہے۔

 امیتابھ بچن نے اسپتال کو جدید ترین نگہداشت وینٹیلیٹرز عطیہ کیے جو مریض کو سو فیصد آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ وینٹیلیٹرز کے ساتھ ایل ای ڈی مانیٹرز، سی آر ایم امیج انٹینسیفائرز اور انفوژن پمپس سمیت دیگر آلات بھی شامل ہیں۔

 اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ جدید وینٹیلیٹرز نے کام شروع کردیا ہے، اب تک 30 سے زائد مریض اس سہولت سے مستفید ہوچکے، جدید وینٹیلیٹرز مریض کو بلاواسطہ پھیپھڑوں تک آکسیجن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جہاں شہریوں کو شدید متاثر کیا وہیں اسپتالوں میں بستر، آکسیجن اور وینٹیلیٹرز جیسے طبی آلات کی بھی قلت ہوگئی۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بالی ووڈ کے اداکار بھی میدان میں اترے اور متاثرین کی مدد کی۔