متھن چکرورتی شامل ہوسکتے ہیں بی جے پی میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-02-2021
متھن چکرورتی کی موہن بھاگوت سے ملاقات
متھن چکرورتی کی موہن بھاگوت سے ملاقات

 

 خبرگرم ہے کہ فلم اسٹار مٹھن چکرورتی بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔متھن خود خاموش ہیں مگرقیاس آرائیاں جاری ہیں۔ سبب یہ ہے کہ انہوں نے کولکتہ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی تھی۔ تب سے متھن کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبرگرم ہے۔

تاہم ، میڈیا میں اس طرح کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد ، ان کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ بھاگوت ان کے روحانی رہنما ہیں۔ لیکن انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ انہوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں کیا سوچاہے۔