بھگوان اور خدا آپس میں بات کررہے تھے'۔ سنئے! منوج واجپائی کا ایک خوبصورت پیغام؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-04-2022
فرقہ وارانہ ہم آہنگی پرمنوج واجپائی کی ویڈیودوبارہ وائرل
فرقہ وارانہ ہم آہنگی پرمنوج واجپائی کی ویڈیودوبارہ وائرل

 

 

ممبئی: منوج باجپائی نے اپنی شاندار اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ حال ہی میں ان کی ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے لوگوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں منوج باجپئی سماج میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا پیغام دیتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو اور نظم کا تصور فلمساز ملاپ زاویری کا ہے۔ منوج کے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ منوج کی اس ویڈیو میں جو سوشل میڈیا پر کافی سرخیاں بٹور رہی ہے، وہ کہتے ہیں کہ "خدا اور بھگوان ایک دوسرے سے بات کر رہے تھے، مندر اور مسجد کے درمیان چوراہے پر مل رہے تھے۔"

۔ 2 منٹ کی اس ویڈیو میں منوج آج کے دور میں ملک میں بڑھتے ہوئے ہندو، مسلم فاصلے کو کم کرنے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس وقت جب ملک بھر میں مدھیہ پردیش، گجرات اور قومی راجدھانی نئی دہلی جیسی ریاستوں سے فرقہ وارانہ واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ نظم لوگوں میں بہت مقبول ہوئی۔ زاویری کے مطابق، ویڈیو کچھ "بدقسمتی کے واقعات" کی وجہ سے دوبارہ منظر عام پر آئی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے اسے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بھی شیئر کیا ہے۔

فلم ساز نے بتایا، "حال ہی میں کچھ بدقسمتی کے واقعات ہوئے ہیں جہاں دو برادریوں میں تصادم ہوا ہے اور اس نے اس ویڈیو کو متعلقہ بنا دیا ہے۔"

زاویری نے کہا، "اور لوگ یہ کہنے کے لیے نکلے کہ کوئی بھی برادری ایک دوسرے کے درمیان دشمنی یا اختلاف نہیں چاہتی۔ ہندو اور مسلمان امن سے رہتے ہیں اور یہ ویڈیو بھی یہی پیغام دینے کی کوشش کرتی ہے،" زاویری نے کہا۔

زاویری کو "ستیامیو جیتے" جیسی تجارتی تفریحی فلموں کے لیے جانا جاتا ہے۔ زاویری نے یہ ویڈیو پہلی بار مئی 2020 میں شیئر کی تھی جب ملک کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی زد میں تھا۔