مہ جبیں : ’ہیروئن’ سے ’اللہ والی’ تک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2022
مہ جبیں  : ’ہیروئن’ سے ’اللہ والی’ تک
مہ جبیں : ’ہیروئن’ سے ’اللہ والی’ تک

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

فلمی دنیا کی چمک دمک سے اچانک مذہبی اور روحانی زندگی کو ترجیح دینے والوں کی فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا ہے جو مہ جبیں صدیقی کا ہے۔بگ باس نامی رئیلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مہ جبیں نے بھی اب فلمی دنیا کی چمک دمک سے توبہ کرلی ہے اور اسلامی طرززندگی کو اپنانے کا عہد کیا ہے اس کا اعلان انہوں نے اتوار کو سوشل میڈیا پر کیا ۔

ان سے پہلے اداکارہ ثنا خان اور ادا کارہ زائرہ وسیم کو اس معاملے میں شہرت حاصل ہوئی تھی۔جبکہ ثنا خان بھی بگ باس کا حصہ رہی تھیں۔

 مہ جبیں صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے گلیمر ورلڈ کو چھوڑ دیا ہے ۔

انہوں نے لکھا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے پریشان اور سکون کی متلاشی تھیں ۔

وہ مزید لکھتی ہیں کہ جب انسان کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کی لذت تھوڑی دیر میں ختم ہو جاتی ہے ، لیکن اس کا وبال قیامت تک باقی رہتا ہے۔

میں نے محسوس کیا کہ میں اپنی حقیقی زندگی کو بھول کر دنیا کی دکھاوے والی زندگی گزار رہی ہوں ۔ اس لیے میں نے اسے خیرباد کہہ دینے کا ارادہ کرلیا ۔

مہ جبیں مزید لکھتی ہیں کہ اللہ کی نافرمانی کرکے انسان کو کبھی سکون حاصل نہیں ہوسکتا ۔ آپ چاہے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے کتنا بھی اچھا کرلیں اور خواہ کتنا بھی وقت دے دیں ، لوگ آپ کی کبھی قدر نہیں کریں گے ۔ اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنا وقت اللہ کو خوش کرنے میں لگائیں

awaz