مہیش بھٹ نہیں چاہتے کہ عالیہ شادی کریں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-03-2021
عالیہ بھٹ اور مہیش بھٹ
عالیہ بھٹ اور مہیش بھٹ

 

 

ممبئی:

بابل کی دعائیں لیتی جا

جا تجھ کو سکھی سنسارملے

بیٹی کی رخصتی پرسبھی باپ ایسا سوچتے ہیں مگرمہیش بھٹ کا معاملہ کچھ الگ ہی ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی، بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ شادی کریں۔ اس کا سبب کیاہے؟ آپ بھی جانناچاہیںگے۔اصل میں عالیہ بھٹ ان دنوں رنبیر کپور کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ کچھ دن پہلے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبروں نے بھی خوب زور پکڑا تھا،تاہم عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نہیں چاہتے کہ عالیہ شادی کریں۔

مہیش بھٹ اپنی بیٹی عالیہ کے بارے میں بہت جذباتی ہیں اور وہ عالیہ کو ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک پرانے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے اس کے حوالے سے کھل کر بات کی تھی۔عالیہ نے بتایا تھا کہ مہیش بھٹ نہیں چاہتے ہیں کہ وہ شادی کریں۔ اس کے علاوہ ایک بار مہیش بھٹ نے دھمکی دیتے ہوئے انہیں کہا تھا کہ وہ شاہین اور عالیہ کو باتھ روم میں بند کر دیں گے اور اپنی نظروں سے دور نہیں ہونے دیں گے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ میرے والد نے ہم سے کہا کہ تم لوگ کہیں نہیں جا سکتے، میں تم سبھی کو کمرے میں لاک کردوں گا۔ وہ سچے ہیں اور بول دیتے ہیں کہ ہم دنوں کو وہ شادی کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ ایسا کہہ ہی نہیں رہے ہیں وہ سچ میں ایسا کر بھی دیں گے۔ وہ کافی فکرمند ہیں اور ہمیں شادی سے منع کرتے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)