مدھوبالا:جنھیں حسن کی دیوی کہا جاتا تھا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-08-2021
مدھوبالا:جنھیں حسن کی دیوی کہا جاتا تھا
مدھوبالا:جنھیں حسن کی دیوی کہا جاتا تھا

 

 

ہندوستانی سنیما کے ناظرین میں شاید ہی کوئی شخص ایسا ہوجو مدھوبالا کے نام سے ناواقف ہو۔انھیں حسن کی دیوی کہاجاتاتھا۔ ان کے حسن کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری کی ایک دنیا دیوانی تھی۔

مدھوبالا کا یوم ولادت 14 فروری 1933 ہے جب کہ یوم وفات 23 فروری 1969 ہے۔چہرے سے جذبات کا اظہارکرنا ان کی بنیادی خصوصیت تھی۔ ان کی اداکاری، ہنر، شخصیت اور خوبصورتی کو دیکھ کر کہا جاتا ہے کہ وہ بھارتی سنیما کی سب سے بڑی اداکارہ تھیں۔

یہی سبب ہے کہ ہندی فلموں کے ناقدین مدھوبالا کے اداکاری کے دور کو ہندوستانی سنیما کا سنہری دور تسلیم کرتے ہیں۔ مدھوبالا دہلی کے ایک پشتون مسلم گھرانے سے تھیں۔ ان کے والدین کے کل 11 بچے تھے اوران کا اصلی ممتاز بیگم جہاں دہلوی تھا۔انھوں نے ’بے بی ممتاز‘ کے نام سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

ان کی پہلی فلم بسنت (1972) تھی۔ تب کی اداکارہ وپروڈیوسردیویکا رانی ’بسنت‘میں ان کی اداکاری سے بہت متاثر ہوئی تھیں، اور ممتاز کا نام بدل کر ’مدھوبالا‘ رکھ دیا تھا۔ کیدار شرما نے انھیں اپنی فلم ”نیل کمل“ میں مرکزی کردار ادا کرنے کا پہلا موقع دیا۔

اس فلم میں انہوں نے راج کپور کے ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم میں اپنی اداکاری کے بعد، انہیں سنیما کی ’وینس‘ کہا جانے لگا۔اس کے 2 سال بعد بمبئی ٹاکیز کی فلم”محل“ میں کام کیا۔ فلم’محل‘ کا گانا ”آئے گا آنے والا“ کولوگوں نے پسند کیا۔

’محل‘ کی کامیابی کے بعد انھوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انھوں نے اپنے وقت کے تمام نامور اداکاروں کے ساتھ ہٹ فلمیں کیں جن میں اشوک کمار، رحمن، دلیپ کمار، دیوانند وغیرہ کے نام لئے جاسکتے ہیں۔

حالانکہ جس فلم نے انھیں زندہ جاوید کردیاوہ تھی ’مغل اعظم‘۔دلیپ کمار کے ساتھ ان کی محبت اور جھگڑے کے تذکرے بھی خوب ہوئے مگر انھوں نے شادی کی سنگروایکٹر کشور کمار سے۔ان کی مشہور فلموں کے نام ہیں جوار بھاٹا،ترانہ،ہوڑہ برج، ہاف ٹکٹ، جوالا، بوائے فرینڈ، برسات کی رات، پھاگن، ترنگا، پھلواری وغیرہ۔