ممبئی : بابا کی افطار پارٹی میں چھائے رہے خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-04-2022
ممبئی : بابا کی افطار پارٹی میں   چھائے رہے خان
ممبئی : بابا کی افطار پارٹی میں چھائے رہے خان

 

 

ممبئی : کورونا دور کے بعد اب افطار پارٹیوں کا دور بھی جاری ہے ۔ اتوار کو ممبئی میں سماجی کارکن بابا صدیقی کی مشہور افطار پارٹی کی رونق بھی لوٹ آئی۔ سیاست دان بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی میں بالی وڈ کے ”دبنگ“ اداکار سلمان خان نے شرکت کی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

 سیاست دان بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس میں بالی وڈ کی بڑی بڑی شخصیات شرکت کرتی ہیں بابا صدیقی کی روایتی افطار پارٹی بالی وڈ کا ایک بڑا ایونٹ بن چکی ہے۔ 2014 میں افطار پارٹی میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کے مابین مفاہمت ہوئی تھی۔

اس بار افطار پارٹی میں سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کے ساتھ شرکت کی۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث پچھلے دو سال افطار پارٹی کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔

awaz

ممبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد افطار پارٹی میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ سلمان خان ، ان کے والد سلیم خان، ارباز خان سمیت بہنیں بھی شریک تھے۔ افطار پارٹی میں انیل کپور، شترو گھن سنہا، رمیش تورانی، علی عباس ظفر، سنیل شیٹھی، تشار کپور، رتیش دیش مکھ سمیت کئی اداکار شامل تھے۔

بابا صدیقی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں کورونا کی وبا کے سبب دو سال اس کا انعقاد نہیں کیا گیا، دو سالوں میں، میں نے اس پروگرام کو یاد کیا، ہماری فیملی اب پارٹی کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔ افطار پارٹی میں بالی وڈ فنکاروں کے علاوہ اہم شخصیات اور سیاست دانوں نے بھی شرکت کی۔