کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی جلد متوقع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-10-2021
 کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی جلد متوقع
کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی جلد متوقع

 


 آؤاز دی وائس، انٹرٹینمنٹ ڈیسک

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا مقام اور تاریخ کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کترینہ اور وکی کی شادی 7 سے 9 دسمبر کو راجستھان میں ہوگی۔

کہا جارہا ہے کہ جوڑے نے پہلے ہی اپنے قریبی دوستوں اور خاندان والوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔ یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ سلمان خان ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے شادی کی تقریب میں پہلے ہی اپنی حاضری کی تصدیق کر دی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑے نے میک اپ آرٹسٹ اور کیٹررز کو 7 سے 9 دسمبر تک بُک کروالیا ہے۔

کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریبات میں ہلدی، مہندی، پھیرے اور کیتھولک طرز کی تقریب شامل ہوگی۔

تاہم اب تک نہ ہی کترینہ اور نہ ہی وکی نے اس خبر کی تصدیق کی ہے  تاہم میڈیا میں یہ خبریں پھیل چکی ہیں کہ شادی کے دعوت نامے تقسیم کردیے گئے ہیں۔