کرینہ کومونچھوں سے نہیں،سیف سے محبت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-02-2021
سیف اور کرینہ کے ساتھ ننھاتیمور
سیف اور کرینہ کے ساتھ ننھاتیمور

 

ممبی:ویلنٹائن ڈےکے موقع پر بالی وڈ بیبو کرینہ کپور کی جانب سے اپنے شوہر  اداکار  سیف علی خان کے ہمراہ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا گیا۔
 
کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر  اپنی اور سیف علی خان کی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے درج کیا کہ میں نے مونچھوں کے باوجود سیف سے محبت کی۔
کرینہ کپور نے اپنی پوسٹ میں سیف کے لیے میرے ہمیشہ کے ویلنٹائن کا کیپشن بھی مزید درج کیا۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں سیف علی خان کو مونچھوں کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور دسمبر 2016 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔  علاوہ ازیں بالی وڈ کی مقبول جوڑی کے ہاں دوسرے بچے کی آمد جلد ہی متوقع ہے
 
واضح رہے کہ سیف علی خان کی کرینہ سے یہ دوسری شادی ہے جب کہ ان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی اور ان سے بھی چھوٹے نواب کے 2 بچے ہیں جن میں اداکارہ سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان شامل ہیں۔