سیف اور کرینہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
یہ بچہ  سیف اورکرینہ کی دوسری اولاد ہے
یہ بچہ سیف اورکرینہ کی دوسری اولاد ہے

 

 

ممبئی/  کرینہ کپور خان اور سیف علی خان نے کے گھر میں ایک اور ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے- کرینہ کپور خان نے آج ایک بیٹے کو جنم دیا- اس خبر کا اعلان ان کی رشتہ دار ردھیما کپور ساہنی نے کیا ۔رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور گزشتہ روز شام ساڑھے 5 بجے کے قریب برج کینڈی ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں جہاں ان کے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

گزشتہ برس اگست میں کرینہ کپور کے اُمید سے ہونے کی خبریں پھیلی تھیں جب وہ بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ بعدازاں 12 اگست 2020 کو کرینہ کپور اور سیف علی خان نے میڈیا کو جاری مختصر بیان میں تصدیق کی تھی کہ تیمور خان بڑے بھائی بننے والے ہیں۔اداکار جوڑے نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

دوسرے بچے کی آمد سے قبل سیف علی خان اور کرینہ ایک بڑے گھر میں منتقل ہوگئے تھے جہاں لائبریری، خوبصورت ٹیرس، سوئمنگ، نئے بچے کے لیے خصوصی نرسری جبکہ تیمور علی خان کے لئے اپنی ایک جگہ موجود ہے۔ خیال رہے کہ با لی وڈ جوڑی کے ہاں دوسرے بیٹے کی

پیدائش سے قبل ایک نجومی جگن ناتھ گرو جی نے پیش گوئی کی تھی کہ کرینہ کپور کے گھر ننھی پری کی آمد ہوگی۔حمل کے دوران کرینہ کپور کافی زیادہ فعال رہی ہیں، انہوں نے عامر خان کے ساتھ آنے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' میں اپنے حصے کی شوٹنگ بھی دہلی میں مکمل کروالی تھی۔ لاک ڈاؤن کے دوران کرینہ کپور نے کئی کمرشلز کی شوٹنگ بھی کی اور اس سلسلے میں کئی بار اپنے گھر کو سیٹس میں بھی تبدیل کیا۔

بعدازاں کرینہ کپور نے اپنے کام سے چھٹی لے لی تھی جبکہ سیف علی خان اپنی آنے والی فلم 'فون بھوت' کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔اس کے علاوہ کرینہ کپور، کرن جوہر کی فلم 'تخت' میں بھی دکھائی دیں گی جبکہ سیف علی خان 'آدھی پرش'، 'بھوت پولیس' اور 'بنٹی اور ببلی 2' میں نظر آئیں گے۔ خیال رہے کہ سیف علی خان نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 20 دسمبر 2016 کو پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی ت