کرینہ کپور: 'کرینہ کپور خان پریگنینسی بائبل' کو اپنا تیسرا بچہ قرار دیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-07-2021
'کرینہ کپور خان پریگنینسی بائبل'
'کرینہ کپور خان پریگنینسی بائبل'

 

 

 کرینہ کپور خان کی جانب سے جمعے کے روز انسٹا گرام پر ایک ویڈیوشیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنی کتاب کو پہلی دفعہ اپنےمداحوں کے سامنے پیش کیا۔ کرینہ کپور کیپشن میں لکھتی ہیں میرے دونوں حمل اور اس کتاب کو لکھنے کا سفر کافی طویل رہا ،کچھ اچھے دن تھے اور کچھ بُرے ، اس کتاب میں میں نے اپنے دونوں حمل کے دوران جسمانی اور جذباتی تجربے کو تحریر کیا ہے یہ کتاب میرے لیے میرے تیسرے بچے جیسی ہے جس کا آج جنم ہو ا ہے ۔