جلد شروع ہوگاکپل شرماکا کامیڈی شو

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2021
جلد شروع ہوگاکپل شرماکا کامیڈی شو
جلد شروع ہوگاکپل شرماکا کامیڈی شو

 

 

ممبئی

ہندوستان کے کامیڈی کنگ کپل شرما کاکامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘عنقریب شروع ہونے والاہے۔ اطلاعات کے مطابق انھوں نے تیسرے سیزن کیلئے اپنا معاوضہ ایک دم بڑھا دیاہے۔

واضح ہوکہ اس شو کے پروڈیوسرسلمان خان ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں کورونا بحران کے باعث عارضی طور ہر بند کیا جانے والا کپل شرما کا کامیڈی شو آئندہ ماہ نشر کیا جائے گا ۔ رپورٹس میں ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ کپل شرما نے تیسرے سیزن کے لیے اپنا معاوضہ بھی بڑھا دیا ہے۔

پچھلے سیزنز میں کامیڈین ایک قسط کے 30 لاکھ روپے لیتے تھے لیکن اب تیسرے سیزن میں انہوں نے اپنا معاوضہ 50 لاکھ کردیا ہے۔

کورونا بحران کے باعث عارضی طور پر بند کیے جانے والے شو کے حوالے سے کپل شرما کا کہنا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے باعث شو سے دور ہیں لیکن کپل شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد بھی اب تک پروگرام دوبارہ نشر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ کپل شرما کا شوہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت مقبول ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )