سوناکشی سنہا نے کپل شرما کو کیوں مارا مکا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
سوناکشی سنہا نے کپل شرما کو کیوں مارا مکا
سوناکشی سنہا نے کپل شرما کو کیوں مارا مکا

 

 

ممبئی: ماضی کے ایکشن ہیرو شتروگھن سنہا کی پنجابی کڑی سونا کشی سنہا نے لائیو شو میں میزبان کپل شرما کو مکا مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سلو بھائی کی فلم دبنگ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے والد شتروگھن سنہا سے بہت محبت کرتی ہیں اور اس کا اظہار وہ کئی مواقعوں پر کر چکی ہیں تاہم یہ بات معروف میزبان کپل شرما بھول گئے اور لائیو شو میں اپنی درگت بنوا ڈالی۔

فلم دبنگ کی نازک لڑکی حقیقی زندگی میں کبھی کبھی اپنی فلم ’’اکیرا‘‘ کی دلیر لڑکی بن جاتی ہیں ایسا ہی کچھ کپل شرما میں ہوا جس میں وہ شو کے میزبان کو گھونسے مارتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔

کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوناکشی سنہا اپنی نئی میوزک ویڈیو کی پروموشن کے دوران جب گانا گا رہی ہوتی ہیں تو کپل شرما شرارتاً ان کے والد شتروگھن سنہا کا مزاحیہ انداز میں ذکر کرتے ہیں۔

اس پر سوناکشی سنہا کپل شرما کو مکا مار دیتی ہیں تاہم اس مختصر ویڈیو میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سوناکشی یہ مکا مذاقاً رسید کیا ہے۔ کپل شرما نے کا یہ پروگرام ابھی آن ایئر نہیں ہوا ہے۔

کپل شرما نے ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں بھی لکھا کہ یہ پہلی ریل شیئر کی ہے۔