کنگنارناوت ’’لوجہاد‘‘کا شکاربن رہی ہیں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-08-2021
کنگنارناوت ’’لوجہاد‘‘کا شکاربن رہی ہیں؟
کنگنارناوت ’’لوجہاد‘‘کا شکاربن رہی ہیں؟

 

 

ممبئی

نفرت ، محبت کا پہلا زینہ ہے،یہ بات مشہورہے مگر کنگنا رناوت کے تعلق سے جو خبر آرہی ہے،اس سے تولگتاہے کہ یہ ان پر صادق آنے والی ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی اداکاری کے لئے جس قدر جانا جاتاہے،اس سے زیادہ انھیں متنازعہ بیانات اور ٹویٹس کے لئے جانتے ہیں۔

انھوں نے اکثرمسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزٹویٹس بھی کئے ہیں مگر اب خبرہے کہ انھیں ایک مسلمان نوجوان سے محبت ہوگئی ہے۔پروڈیوسر،اداکار اور فلمی ناقد کمال آر خان نے اداکارہ کنگنا رناوت کی مسلمان لڑکے سے محبت کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔ کمال آر خان اکثر اپنے متنازعہ بیانات کے سبب خبروں میں رہتے ہیں۔

 

? حال ہی میں فلمی ناقد نے اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ پر منفی تبصرہ کیا تھا مگر اس مرتبہ کمال خان نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت ایک مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔ فلمی ناقد ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں۔

 

گزشتہ روز انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کنگنا رناوت کی ایک لڑکے کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’کنگنا رناوت ایک عمران نامی مصری لڑکے کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہیں۔ یہ لو جہاد ہے۔ آپ سے یہ امید نہیں تھی‘ کمال خان نے اپنی اس ٹوئٹ کو چند ہی گھنٹے بعد ڈیلیٹ کردیا تاہم ٹوئٹر صارفین نے اس کے اسکرین شاٹ محفوظ کر لیے۔

کمال خان کی ٹوئٹ پر تاحال اداکارہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ خیال رہے کہ کنگنا رناوت نے 28 جولائی کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسی لڑکے کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں دونوں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے تھے۔ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پوسٹ میں لڑکے کا نام ’رضوان‘ مینشن کیا تھا۔