جیکولین فرنینڈس کے مہنگے تحائف ہوں گے ضبط

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-12-2021
 جیکولین فرنینڈس کے مہنگے تحائف ہوں گے ضبط
جیکولین فرنینڈس کے مہنگے تحائف ہوں گے ضبط

 

 

آواز دی وائس،ممبئی

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کوایک اوربری خبرکا سامنا ہے۔ بھتہ خوری کے ملزم سے ملے کروڑوں کے تحائف ضبط کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ بھتہ خوری اورفراڈکیس میں شامل تفتیش جیکولین فرنینڈس کوبھتہ خوری کے ملزم کی جانب سے دئیے گئے کروڑوں کے تحائف ضبط کئے جائیں گے۔

تقریباً200 کروڑروپے کی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کرنے والی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکولین فرنینڈس کے تحائف ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دو ہزار کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے مرکزی کردار سیکیش چندرشیکھرنے جیکولین فرنینڈس کو10 کروڑروپے کے تحائف دئیے تھے۔

منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنینڈس کے علاوہ نورا فتیحی سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

ان کے علاوہ نورا فتیحی کودئیے گئے تحائف بھی ضبط کئے جائیں گے۔