عرفان کو موت کے منھ میں جانے کا علم تھا ۔ نصیر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-12-2021
عرفان  کو موت  کے منھ میں جانے کا علم تھا ۔ نصیر
عرفان کو موت کے منھ میں جانے کا علم تھا ۔ نصیر

 


ممبئی:بالی وڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان خان اپنی موت سے 2 سال قبل ہی جانتے تھے کہ وہ زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق نصیر الدین شاہ نے بتایا کہ عرفان کی علالت کے دوران میری کئی مرتبہ اس سے فون پر بات ہوئی، میری اس سے تب بھی بات ہوتی تھی جب وہ لندن کے اسپتال میں زیرِ علاج تھا اور اپنی بیماری سے جنگ کررہا تھا۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ جس طرح عرفان نے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا وہ حیرت انگیز اور سبق آموز تھا، اس نے بہت بہادری کا مظاہرہ کیا۔

اداکار نے بتایا کہ عرفان خان کہتے تھے کہ میں دیکھ رہا ہوں موت میرے قریب آرہی ہے، کتنے لوگوں کو یہ موقع ملتا ہوگا کہ وہ دیکھیں ان کی موت ان کے قریب آرہی ہے اور وہ خوش دلی سے اسے قبول کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرفان کا اس دنیا سے جانا ایک بھاری نقصان ہے لیکن ظاہر ہے یہ ہمارے ہاتھوں میں نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار عرفان خان کا انتقال 29 اپریل 2020 میں ہوا تھا، وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔