عرفان خان کے بیٹے،امیتابھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-04-2021
 بابل خان اورامیتابھ بچن
بابل خان اورامیتابھ بچن

 

 

مرحوم بالی وڈ اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بابل خان نے والد عرفان خان اور امیتابھ بچن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی۔

انھوں نے لکھا کہ مجھے تکلیف ہوتی ہے اور پھر میں کرب سے گزرتا ہوں، اور پھر مجھے احساس ہوتا ہے کہ میرے بابا کے پرستار بہت اچھے اور مہربان ہیں، اس لیے اس نفرت کو نظرانداز کرو۔

بابل نے لکھا کہ ایک دن جب میں اس قابل ہوجاؤں گا تو میں اپنے بابا کے پرستاروں کا بھی سر فخر سے بلند کردوں گا۔ ساتھ میں انھوں نے امیتابھ بچن کو نتھی کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور ایک دن میں آپ کے ساتھ کام کروں گا سر۔‘

خیال رہے کہ والد عرفان کی طرح بابل نے بھی بالی ووڈ کا رخ کرلیا ہے، اور وہ عنقریب اپنا ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوچکی ہے۔

(ان پٹ ایجنسی)