آئی پی ایل نیلام گھر: آریان اور سہانا خان توجہ کا مرکز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2022
آئی پی ایل نیلام گھر: آریان  اور سہانا خان توجہ کا مرکز
آئی پی ایل نیلام گھر: آریان اور سہانا خان توجہ کا مرکز

 

 

آواز دی وائس : بنگلور

جمعہ کو آئی پی ایل نیلامی میں اداکار شاہ رخ خان کی نمائندگی ان کے دو بچوں آریان اور سہانا نے کی۔  گزشتہ سال منشیات کے کیس میں گرفتاری کے بعد آرین  پہلی  بارعوامی طور پر نظر آئے ہے۔

 ایونٹ کی تصاویر انڈین پریمیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئیں اور ان میں آریان اور سہانا کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کے ساتھ دکھایا گیا، جو شاہ رخ کی ملکیت ہے۔ ٹیم کی شریک مالک، جوہی چاولہ کی نمائندگی ان کی بیٹی جھانوی نے بھی کی۔

سہانا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور آرین اپنے دفتر میں لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ اگرچہ آریان خان کو گزشتہ سال آئی پی ایل نیلامی میں بھی دیکھا گیا تھا۔ تاہم اس بار آریان کے ساتھ بہن سہانا خان نظر آ رہی ہیں۔

 سوہانا کے علاوہ کے کے آر رائیڈرز نے اپنے سوشل میڈیا پیج انسٹاگرام پر کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں آریان اور سہانا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے اپنے سی ای او وینکی میسور کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

آریان اور سہانا کی ماں گوری خان کو اپنے بچوں پر فخر تھا۔ اس نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی پوسٹ انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی اور دو دل والے ایموجیز پوسٹ کیے ۔

کچھ سال پہلے، آریان اور جہنوی نے نیلامی میں شاہ رخ اور جوہی کی نمائندگی بھی کی تھی۔ تقریب سے ان کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں اور جوہی نے اس کے بارے میں بات بھی کی۔ جوہی نے کہاکہ "بہت سی چھوٹی چھوٹی باتیں ذہن میں آتی ہیں، ایک یہ کہ قدرت کتنی حیرت انگیز ہے! ایک جھلک میں، آریان ایک نوجوان شاہ رخ کی طرح لگ رہے تھے اور جہنوی مجھ سے بہت مشابہت رکھتی ہے۔"

جوہی نے کہا کہ دونوں نے اپنے طور پر کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔مجھے بہت خوشی ہوئی کہ بچے ٹیم میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہیں ایسا کرنے کے لیے زور نہیں دیا جا رہا ہے، وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ واقعی چاہتے ہیں۔

آریان کو گزشتہ سال اکتوبر میں منشیات کے ایک کیس سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تقریباً ایک ماہ جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی۔

ہفتہ اور اتوار کو ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میگا نیلامی میں کل 590 کرکٹرز حصہ لیں گے۔